{AF}
جماعت اسلامی کا 44ویں اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 12,11نومبر کو بستی دارالسلام نزد برما پل لہتراڑ روڈ اسلام آباد میں ہو گا ، راجہ فاضل تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا 44ویں اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 12,11نومبر کو بستی دارالسلام نزد برما پل لہتراڑ روڈ اسلام آباد میں ہو گا ،اراکین جنرل کونسل پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں ،اجلاس میں سابقہ کاموں کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،اجلاس کی کامیابی کے لیے 20کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد جو اس پروگرام کی میزبان ہے کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور سیاسی پالیسیوں پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،موسمی حالات کے مطابق ضروریات ساتھ لائیں ۔