{AF}
جماعت اسلامی کا 40واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس واہ کینٹ میں ہو گا،محمود الحسن چودھری{/AF}
جماعت اسلامی کا 40واں سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس واہ کینٹ میں ہو گا،محمود الحسن چودھری
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ سالانہ اراکین جنرل کونسل کا اجلاس واہ کینٹ میں ہو گا،ترجمان کے مطابق اجلاس 5,6اکتوبر کو تحریک محنت مین جی ٹی روڈواہ کینٹ میں ہو گا،اراکین جنرل کونسل اجتماعی سفر کریں اپنے ساتھ زاد راہ لیتے ہوئے آئیں،اجلاس امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت ہو گا،اجلاس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریں گے،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سمیت پالیسیوں پر بحث ہو گی۔