ملائیشیا میں عالمی کانفرنس میں شریک 40ممالک کے 100سے زائد قائدین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی قرار داد متفقہ طور پر منظور قرار داد جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے پیش کی

{AF}abdul rasheed turabi ملائیشیا میں عالمی کانفرنس میں شریک 40ممالک کے 100سے زائد قائدین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی قرار داد متفقہ طور پر منظور قرار داد جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے پیش کی{/AF}

بھارت مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے کولالمپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے ملائیشیا کے شہر ترنگانو میں عالمی کانفرنس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،کانفرنس میں شریک 40ممالک کے 100سے زائد قائدین نے متفقہ طور پر اقوا م متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ،سوا کروڑ انسانوں کو بنیادی حق سے محروم رکھنا 21ویں صدی کی سب سے بڑی نا انصافی ہے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت اپنے عہد کے مطابق اور اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت 8لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے قرارداد میں عالمی اور اسلامی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ سیلاب سے 55لاکھ سے زائد کشمیری بری طرح متاثر ہوئے ہیں مگر بھارت نے اس نازک اور آزمائش کے موقع پر بھی بد ترین امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ خود متاثرین کی مدد کی اور نہ ہی کسی ریلیف ادارے کو مدد کرنے کی اجازت دی اس امتیازی سلوک کی بھی کانفرنس شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ کشمیریوں کی مدد کرے قرارداد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل تائید اور حمایت کی گئی ہے ،قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں ،سیاسی قائدین کو فوری طور رہا کیا جائے اور بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر