حویلی ایکسپریس وے ہجیرہ عباسپور سے گزاری جائے لس ڈنہ ،کھوڑی چنہ موسم کی خرابی کی وجہ سے 6ماہ بند رہنے کی وجہ سے ناکام روٹ ہے، چوہدری نذیر احمد اصلاحی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحویلی ایکسپریس وے ہجیرہ عباسپور سے گزاری جائے لس ڈنہ ،کھوڑی چنہ موسم کی خرابی کی وجہ سے 6ماہ بند رہنے کی وجہ سے ناکام روٹ ہے، چوہدری نذیر احمد اصلاحی{/AF}

عباسپور(پ ر) جماعت اسلامی حلقہ نمبر1عباسپور کے راہنما چوہدری نذیر احمد اصلاحی نے کہا ہے کہ صدر ریاست سردار یعقوب خان اپنی ذاتی زمین کی قیمت بڑھانے کے لیے اس روٹ کی حمایت کر رہے ہیں عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اعلان کے مطابق کھائی گلہ ہجیر ہ اور ہجیر ہ سے عباسپور تا محمود گلی روڈ پر جلد کام شروع کرے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تمام ادارے کرپشن کی نظر ہو چکے ہیں میرٹ کا قتل عام ہے عوامی حقوق کے لیے جماعت اسلامی نے ہرفورم پر آوا ز بلندکی ہے انہوں نے کہا کہ مشاورت کر کے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور عوامی مہم چلائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کے ذمہ دار حکمران اور فرسودہ نظام ہے نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے تبدیلی چاہنے والے معاشرے کے موثر افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو کر ظلم و کرپشن کے محافظ نظام کے خلاف جدوجہد کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے لس ڈنہ روڈ موضوع ہے جسے شیرو ڈھارا تا حاجی پیر تک ملایا جائے سیاحت کے مراکز بنائے جا سکتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر