ویژن2030کی روشنی میں آزادکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان میں جماعت اسلامی کو موثر قوت بنائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidویژن2030کی روشنی میں آزادکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان میں جماعت اسلامی کو موثر قوت بنائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

لاہور(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ویژن2030کی روشنی میں آزادکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان میں جماعت اسلامی کو موثر قوت بنائیں گے ،جماعت اسلامی کے کارکنان دین کے ابلاغ کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں،داعی کبھی مشکلات اور مصائب سے پریشان نہیں ہوتا وہ دعوت کی پیاس کو بجھانے کے لیے ہر وقت محو جہد ہوتا ہے،جماعت اسلامی کی دعوت بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی میں ڈالنا،پاکستان میں مقیم مہاجرین تحریک آزادی کشمیر کے سفیر ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ لاہور کے دوران جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل مہاجرین مقیم پاکستان سردار جاوید خان،امیر ضلع لاہور اعجاز کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن مطالعے کے کلچر کو عام کریں ،رمضان مبارک میں ترجمعہ قرآن اور تفہیم القران کا مطالعہ کریں ،سیرت النبی ؐ،سیرت صحابہ اور سیر ت صلحاء کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کریں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے مظالم کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کریں اپنے بچوں کو مسئلہ کشمیربارے آگہی فراہم کریں ان کی دینی اور اخلاقی تربیت کا خصوصی اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف ہمارے نوجوان ہیں والدین اپنے بچوں کی دینی اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر