{AF}
27سال سے مسلسل ظلم وجبر کے باوجود بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکی، عبدالرشید ترابی{/AF}
اٹھمقام( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین استعماری ہتھکنڈے استعما ل کررہا ہے ایک طرف ٹینک،توپیں اور گنیں جبکہ دوسری طرف بچوں اور بچیوں کے ہاتھوں میں پتھر ہیں کشمیری پتھروں سے قابض افواج کا مقابلہ کررہے ہیں اور ہندوستان کے جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے آزادی کے لیے پرعزم ہیں ،شہداء کا خون ہم پرقرض ہے آزاد ی کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے باڑیاں جبڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،امیر جماعت اسلامی ضلع نیلم ممتاز حسین پائر،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد قاضی شاہد حمید ،عنایت قاسمی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 27سال سے مسلسل ظلم وجبر کے باوجود بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکی،وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں قابل ستائش ہیں کہ وہ مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے لوگ متاثر ہیں لیکن حوصلے بلند ہیں،مغرب تہذیبی یلغارکے ذریعے نوجوانوں کو جہاد سے دور کرنے کے لیے وسائل کا بے دریغ استعمال کررہاہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قرآن وسنت کا نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے حق دار کو حق سے محروم کرنا بڑا ظلم ہے جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ نظام کی اصلاح ہو اور بیس کیمپ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا موثر کردار ادا کرے،وادی نیلم کے مسائل کے حل کے لیے آمدہ بجٹ میں اضافی رقم رکھی جائے یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہسپتال نہ ہونے کے برابر دور دراز علاقوں میں بچیوں کے لیے سکولز کی سہولت نہیں تعلیم کے بڑے مسائل ہیں کرپشن لوٹ مار کا کلچرسارے مسائل کا ذمہ دار ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 6بلین ڈالر زلزلے کے موقع پر آئے اگر وہ درست طریقے سے لگ جاتے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجاتے ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے میں اچھی حکومت کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے عوام جماعت اسلامی کو اختیار دیں تو 5سال میں بنیادی مسائل حل کر دیں گے اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا سیز فائر لائن کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کرنے کا مقصد یہاں کے عوام کی مشکلات او منقسم خاندانوں کو خود دیکھ کر عالمی سطح پر مسائل کو اجاگر کرنا ہے ہندوستان کی فوجیں ہماری غیرت کے خمیت کے لیے بڑا چیلنج ہیں خاندانوں کو جدا کر کے انسانی تاریخ کا بڑا المیہ ہے تحریک کشمیر برطانیہ نے برطانیہ میں کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کر کے وہاں کے ممبران پارلیمنٹ اور کونسلرز سے مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کی اور پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرار پاس ہوئی جو بڑی کامیابی ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع نیلم ممتاز حسین پائر نے کہا کہ نیلم کے عوام مشکل حالات میں زندگی گزار ہے ہیں اس کے باوجود وہ پرعز م ہیں اور ہندوستان کی فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں وادی نیلم نے جو قربانیاں دیں ہیں وہ کسی سے پوشید ہ نہیں ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی جماعت اسلامی نے بھرپور کردارا دا کیا ہے ۔