مقبوضہ کشمیر پر قابض 8لاکھ بھارتی افواج نے قتل عام کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں ،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanمقبوضہ کشمیر پر قابض 8لاکھ بھارتی افواج نے قتل عام کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قابض 8لاکھ بھارتی افواج نے قتل عام کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے حکومت پاکستان ہندوستان کے ان جنگی جرائم کو سلامتی کونسل میں اٹھائے بھارت کے خلاف سلامتی کونسل سے قرارداد منظور کروا کر اس کے خلاف کارروائی کی جائے نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو عالمی عدالت انصاف میں بھی اٹھایا جائے بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرے گا تو کشمیر میں پلوامہ جیسے واقعات فطری ردعمل ہوں گے ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور آزادکشمیر مسئلہ کشمیر کو ترجیح اول بنائے عالمی سطح پر اس کو اجاگر کرے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو رکوانے کے لیے سفارتی مہم منظم کرے حکومت پاکستان اہم دارالحکومتوں کے دوروں کے لیے وفود روانہ کرے جس میں مسلمہ کشمیری قیادت کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے بھارت کی طرف سے پلوامہ واقعے کے حوالے سے ڈوزئیر قبول کر کے غلامی کا طوق گلے میں ڈالا ہے بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا ارتکا ب کرکے تما م معاہدے توڑ دئیے ہیں حکومت پاکستان اور پاک فوج بنگلہ دیش کا قرض بھی ادا کرے اور کشمیر کو آزاد کروانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان او آئی سی کے رکن ممالک سے فوری رابطہ کرے ان ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کر کے ان کی حمایت کے ساتھ سلامتی کونسل میں جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر