{AF}
عبدالرشید ترابی نے مودی کے خلاف احتجاج کے بعد پٹیشن جمع کروادی {/AF}
عبدالرشید ترابی نے مودی کے خلاف احتجاج کے بعد پٹیشن 10ڈاؤن سٹریٹ میں جمع کروادی لندن ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے تحریک کشمیربرطانیہ فہیم کیانی اور دیگر قائدین کے ہمراہ نریندرمودی کے خلاف احتجا ج کے بعد پٹیشن 10ڈاؤن سڑیٹ میں جمع کروادی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کشمیری اپنے جائز حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے،آصفہ ریپ کیس سمیت سینکڑوں کیس ایسے ہی ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اقوام عالمی کی ضمانت پر ہتھیارکررکھے تھے اگر عالمی برادری نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیاتو کشمیریوں کو حق حاصل ہوگا کہ وہ ایک پھر ہتھیاراٹھائیں،کشمیری مسئلے کے پرامن حال کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان ہٹ دھری کرنے کے ساتھ ساتھ قتل عام کابازارگرم کیے ہوئے ہے،عالمی برادری نے کشمیریوں کی آواز پر توجہ نہ دی تو کشمیر ی قیادت مشاورت سے آزاد کشمیرمہاجرین اور مقبوضہ کشمیرکے عوام سے مل کر بڑی کال دے گی، جس میں سیز فائر لائن کو توڑ دیا جائے گا،لاکھوں کشمیری ریاست کے دونوں اطراف سے سیز فائر لائن کی طرف مارچ کریں گے اس کے نتیجے میں جو بھی حالات پیدا ہوں گے اس کی ذمہ داری نریندرمودی اور عالمی برادری پر عائد ہوگی،انھوں نے کہاکہ کشمیرمیں بہنے والا خون عالمی برادری کے سر ہے جس نے ذمہ داری لی تھی کہ وہ کشمیریوں کو ان کو حق دلائے گی،ہندوستان عالمی برادری کی خاموشی سے شہ پاکر مزید مظالم ڈھارہاہے اور کشمیریوں کاقتل عام کررہاہے،8لاکھ فوج کالے قوانین کی آڑمیں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،ہندوستانی فوج نے استعمار کے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔انھوں نے کہاکہ برطانیہ مسئلہ کشمیرکا عینی شاہد ہے وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اپناکردار ادا کرے۔