جماعت اسلامی کا 30اپریل کو مظفرآباد میں ہونے والا جلسہ عام سنگ میل ثابت ہو گا ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi جماعت اسلامی کا 30اپریل کو مظفرآباد میں ہونے والا جلسہ عام سنگ میل ثابت ہو گا ، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا 30اپریل کو مظفرآباد میں ہونے والا جلسہ عام سنگ میل ثابت ہو گا ،ہماری جدوجہد اﷲ کے دین کی سربلندی اور اقامت دین کی ہے یہاں پر اسلام کا عادلانہ نظام اور فلاحی معاشرہ قائم ہو،جماعت اسلامی لوگوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کررہی ہے اچھے تربیت یافتہ لوگ تحریک اور دین کی نمائندگی کرنے والوں کے ہاتھ میں زمام کار آئے گی تو یہ فرسودہ نظام تبدیل ہو گا،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی دعوت پروگرام کو ایک ایک فرد تک پہنچائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں ،یہ مستقبل کرنے کاکام ہے جماعت اسلامی نے سب سے پہلے اپنے نامزد امیدواران کا اعلان کیا اور لائحہ عمل بھی دیا ہے کارکنان رابطہ عوام مہم کو تیز کریں جماعت اسلامی کی قومی سطح پر تاریخی خدمات ہیں ہمارے پاس کوئی اختیار اقتدار نہیں مگر تحریک آزادی کشمیر میں جو ہماری خدمات ہیں وہ کسی دوسری جماعت کی خدمات نہیں ہیں خدمت کے میدان میں صحت کے میدان میں ،زلزلہ و سیلاب کے موقع پر ہماری شاندار کارکردگی ہے اپنی شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتریں ہیں عوام ہمار ا ساتھ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفرآباد میں نامز د امیدواران، امراء حلقہ جات ،امراء یونین کونسلزکے ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،امیر ضلع قاضی شاہد حمید،چوہدری آصف یعقوب نامز د امیدوار قانون ساز اسمبلی لچھڑات،شیخ منظور اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی احتجاج نہ کرتی تو یہ تعمیر نو کے پراجیکٹس شروع ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ممبر اسمبلی قانون ساز اور احتساب ایکٹ بنوایا ساری اسمبلی کو چکوٹھی لے گیا ہر محاذ پر ہم نے کردار ادا کیا ،ترقیاتی سکیمیں دیں،میرٹ کی بحالی کی جنگ لڑی تحریک آزادی کشمیر کا تقاضا ہے کہ جماعت اسلامی کا پارلیمانی رول بنے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل جوں کے توں ہیں وہ مشکل حالات کا شکار ہیں حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر