اہل باغ13اپریل کو سراج الحق کا شاندار استقبال کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi اہل باغ13اپریل کو سراج الحق کا شاندار استقبال کریں،  عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اہل باغ13اپریل کو سراج الحق کا شاندار استقبال کریں، مفاد پرست سیاسی کلچر نے ہمارا معاشرہ تباہ اور آزاد خطے کو مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے تعصبات،مفادات اور نفرتوں پر مبنی سیاسی کلچر کے خاتمے کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،چہرے اور پارٹیاں بدلنے والے مسائل حل نہیں کرسکتے ،کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا موثر پارلیمانی پارٹی بننا وقت اور حالات کا تقاضا ہے جماعت اسلامی کی خدمات پوری دنیا اعتراف کرتی ہے جماعت اسلامی نے اقتدار اور اختیار نہ ہونے کے باوجود جو عوام کی خدمت کی ہے اس کا ایک زمانہ معترف ہے کوٹیڑہ ،جگلڑی ،ملوٹ،بیس بگلہ،غنی آباد،بھٹی شریف،تھب اور نکی کیئر کے مسائل جماعت اسلامی ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کوٹیڑہ، جگلڑی،ملوٹ،بیس بگلہ،غنی آباد،بھٹی شریف ،تھب اور نکی کئیر کے مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلع باغ کے امیر نثار شائق،حاجی افراہیم،راجہ رشید،قاری طاہر،عزیز اﷲ شاہ،سجاد انور،پرنسپل ( ر)سردار عبدالحق،صوبیدار ریاض،عبدالرزاق سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ،تبدیلی کے لیے رائے عامہ منظم کر کے ہی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ لاکھوں شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ خطہ آزاد ہوا لیکن جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کرایا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہے جماعت اسلامی ان ہی مقاصد کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اگر عوام نے اقتدار یا اختیار دیا تو وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گی اور مختلف طبقوں کے درمیان پائے جانے والے فرق کو اعتدال پر لائے گی،خود انحصاری کی بنیاد پر معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول اور سودی نظام کا خاتمہ کرے گی،ہر شہری کے لیے خوراک ‘ لباس ‘مکان ‘ علاج اور تعلیم کی ضمانت اور روز گار کے مواقع فراہم کرے گی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے گی،عوام ‘ ملازمین اور تاجر برادری پر عاید ناروا اور ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کرکے انصاف پر مبنی ٹیکس کلچر کو فروغ دے گی،جموں وکشمیربنک میں غیر سودی بنکاری کو فروغ دے گی اوراس کی وساطت سے بیرون ملک کشمیریوں کی اربوں ڈالرز کی بچتوں کوسرمایہ کاری کے لیے بروئے کار لائے گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا،منگلا ڈیم کی رائلٹی دوسرے صوبوں کو دی گئی رائلٹی کی شرح کے مطابق حاصل کرے گی،ریاستی باشندوں کے ارسال کردہ زرمبادلہ سے اپنا حصہ وصول کروائے گی،پن بجلی کے منصوبوں کو فروغ دے کر صنعت کاروں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا اہتمام کرے گی جس سے صنعت کار آسانی سے یہاں صنعتیں لگانے پر رضا مند ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر