قابض بھارتی افواج کی پرامن کشمیریوں کے مظاہرے پر گولیوں کی بوچھاڑ بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanقابض بھارتی افواج کی پرامن کشمیریوں کے مظاہرے پر گولیوں کی بوچھاڑ بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ قابض بھارتی افواج کی پرامن کشمیریوں کے مظاہرے پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے 8سے زائد کشمیریوں کو شہید کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے اور کشمیرسے قابض ہندوستانی افواج کا انخلاء کروائے،عالمی برادری نے ہندوستان کی افواج کے خونی ہاتھوں کو نہ روکاتو کشمیری سمجھیں گے کہ عالمی برادری خونی ہولی پر بھارت کے ساتھ ہے،انسانی حقوق کے اداروں کو بھی اس کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اس کاسخت نوٹس لے اوربھارتی سے تمام سیاسی اورسفارتی تعلقات ختم کرنے کا علان کرے اور ہندوستان سے مسئلہ کشمیرکے سوا کسی اور ایشو پربات جیت نہ کرے،بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی آخیرکردی ہے ،کشمیرمیں بہنے والا خون جہاں بھارتی فوج کے سر ہے وہاں یہ خون عالمی برادری کے سر بھی ہے کیوں کہ وہ اپنا کردار ادا نہیں کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری انتخاب نہیں استصواب چاہتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر