13اپریل کو سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کا منگ بجری میں تاریخی استقبال کریں گے،جماعت اسلامی کفل گڑھ ہاڑی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk13اپریل کو سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کا منگ بجری میں تاریخی استقبال کریں گے،جماعت اسلامی کفل گڑھ ہاڑی {/AF}

13اپریل کو سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کا منگ بجری میں تاریخی استقبال کریں گے،جماعت اسلامی کفل گڑھ ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی کفل گڑھ کے امیر راجہ شفاعت ،راجہ عبداﷲ ،راجہ عارف،راجہ منصف،عبدالخالق،ساجد شفیق،لیاقت انور،راجہ مزمل،انعام الحق،راجہ سرفراز،راجہ زاہد،راجہ طارق،راجہ زرین،افتخار حیدر،راجہ افتخار،فرخ صغیر،نورالہٰی،راجہ فارس،اشتیاق ،تسلیم عارف،ارشد غنی سمیت دیگر راہنماؤں نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ 13اپریل کو قائد پاکستان سینیٹر سراج الحق اور قائد کشمیر عبدالرشید ترابی کا وسطی باغ منگ بجری کے مقام پر شاندار استقبال کیا جائے گا ،کفل گڑھ کے امیر راجہ شفاعت نے کہا ہے کہ استقبال کے لیے نوجوانوں کا دستہ تشکیل دے دیا گیا ہے کفل گڑھ ،ہاڑی گہل اور منگ بجری کے نوجوان استقبال کے میزبان ہوں گے اور یہاں کے نوجوان اپنی تاریخی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے قائدین کا شاندار استقبال کریں گے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر