{AF}
جماعت اسلامی میرپور حلقہ نمبر 3شہر میں ضمنی انتخاب اپنے انتخابی نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ لے گی،راجہ ذاکرخان{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی میرپور حلقہ نمبر 3شہر میں ضمنی انتخاب اپنے انتخابی نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ لے گی،ان خالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ترازو جماعت اسلامی کا انتخابی نشان نظام عدل کے قیام کی علامت ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر اﷲ کا دیا ہوانظام عدل قائم کرے گی،ظلم اور ناانصافی کے تمام پیمانے توڑ دے گی انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا موجود نہیں ہے جماعت اسلامی نے میرپور میں نوجوان امیدوار کو میدان میں تارا ہے یہ نظام اور قیادت کی تبدیلی کا پیغام ہے نوجوان بڑی تعدا د میں جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدوار کا ساتھ انجنیئر نعمان اکرم نے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کیاہے اہل میرپور اگر شہر کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کو درست فیصلہ کرنا ہوگا ایک باربار وہی چہرے اور پارٹیاں بدل کر سامنے آئیں گے آپ نے ا کو پہنچاناہے اور ا ن کو جواب دینا ہے کہ اب بس کرو آپ کو وقت گزر چکا ہے اب اسلامی انقلاب کی باری ہے اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔