ہندوستان نے دفعہ 370اور 35Aکا خاتمہ کر کے کشمیرپر عملاً حملہ کر دیا ہے ، شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehman ہندوستان نے دفعہ 370اور 35Aکا خاتمہ کر کے کشمیرپر عملاً حملہ کر دیا ہے ، شیخ عقیل الرحمان {/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے دفعہ 370اور 35Aکا خاتمہ کر کے کشمیرپر عملاً حملہ کر دیا ہے ،8لاکھ بھارتی افواج نے کشمیری قوم کو گھیرے میں لے رکھا ہے حکومت پاکستان اور پاک فوج اپنا کردار ادا کرے ،کشمیریوں کو اپنے گھروں سے نکلنے تک کی اجازت نہیں ہے سامان زندگی ختم ہو چکا ،اگر وہ ہمارے جسم کا حصہ ہیں تو ان کی عملی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اس کے ادارے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریں تا کہ کشمیر کی آزادی ممکن بنائی جاسکے اس وقت کشمیر کے اندر شدید بحران ہے ظلم کی انتہا کی جارہی ہے بھارت نے اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو اپنے ساتھ ضم کر لیا ہے ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عملی اقدامات کیے جائیں تا کہ کشمیر کو بچایا جا سکے ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے آج بھی مظفرآباد میں احتجاج کیا جائے گا اور احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کشمیریوں کا حصار ختم نہیں ہوجاتا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر