{AF}
ہندوستان عدالتی دہشت گردی کے ذریعے 35Aختم کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے،نورالباری {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ ہندوستان عدالتی دہشت گردی کے ذریعے 35Aختم کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے اس حوالے سے حریت قیادت نے 6,7اگست کو پورے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتا ل کی کال دی ہے حکومت آزادکشمیر بھی اس کا ل کی حمایت کرتے ہوئے پورے آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں ہڑتا ل کی کال دے ،آزادکشمیر حکومت آئینی مدت پوری کرے گی جماعت اسلامی حکومت کی اتحادی ہے ،13وی آئینی ترمیم ،ختم نبوت ؐ،شریعت اپیلٹ بینچ،این ٹی ایس سمیت حکومت کے اچھے اقدامات میں جماعت اسلامی نے بھی اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے ،آزادکشمیر میں تبدیلی کی امید رکھنے والے مایوس ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صحافت مظفرآباد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امراء راجہ جہانگیر خان،شیخ عقیل الرحمان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تسبسم،ڈپٹی سیکرٹری قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے ،پریس کلب مظفرآباد کے صدر سید ابرار حیدر نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی مثبت تنقید پر یقین رکھتی ہے ،تنفید برائے تنقید ہمارا شیوہ نہیں ہے حکومت کے اتحادی ہیں اچھے کاموں کی تحسین اور تعاون کرتے ہیں جہاں کہیں خرابی دیکھتے ہیں اس کی نشاندہی کرتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ نظام کی اصلاح ہو جائے لوگوں کے مسائل حل ہوں کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کا ویژن لے کر نکلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی سازش کی جارہی ہے بھارت کے جارحانہ عزائم کوناکام بنانا ہو گا اس کے لیے قومی یکجہتی پیدا کرنا ہو گی ،دریں اثناء قائمقام امیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سید سلیم شاہ جن کا گھر آتش زدگی سے جل گیا تھا ان کے ہاں گئے ۔ڈاکٹر محمود کیانی کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی ۔