جماعت اسلامی ایک انقلابی منشور کے ساتھ میدان میں اتری ہے 34امیدواران کو میدان میں اتارا ہے،محمدتنویر انور خان

{AF}Tanveer Khan جماعت اسلامی ایک انقلابی منشور کے ساتھ میدان میں اتری ہے 34امیدواران کو میدان میں اتارا ہے،محمدتنویر انور خان {/AF}

باغ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک انقلابی منشور کے ساتھ میدان میں اتری ہے 34امیدواران کو میدان میں اتارا ہے عوام فرسودہ نظام حکومت سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،25جولائی کا سورج کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا،جماعت اسلامی برسراقتدار آکر بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ترقیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ترقیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ ہونے کے باعث انہیں سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے عوام اپنی مرضی سے ترقیاتی سکیمیں استعمال کرسکیں گے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے ترقیاتی اداروں کو بااختیار بنائے گی اور ٹینڈر نظام میں اصلاحات لائے گی تا کہ کرپشن کا راستہ بند ہو سکے،آزاد خطے میں زکوۃٰ کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ایک جامع معاشی پروگرام رکھتی ہے جس سے خطے سے بے روزگاری کاخاتمہ ہو گا نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کریں گے تا کہ خطہ خودکفالت کی جانب گامزن ہو،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کوششوں اور کاوشوں سے پہلی مرتبہ این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن سے میرٹ پر ہزاروں لوگوں کو روزگار ملا لیکن موجودہ حکومت نے آخری وقت جاتے جاتے 3ہزار سے زائد لوگ مستقل کیے جس سے حکومت کی نیک نامی میں کمی ہوئی میرٹ کا قتل ہوا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کا حق مارا گیا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دے گی اور بے مقصد تعلیم کی بجائے نظریاتی تعلیم کے رحجان کو نافذکرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر