آزادی کے بیس کیمپ میں 32قسم کے نظام ہائے تعلیم نے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کردیاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiآزادی کے بیس کیمپ میں 32قسم کے نظام ہائے تعلیم نے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کردیاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے جونوجوان نسل کو راہ راست پر لانے کے لیے والدین اور اساتذہ کا بوجھ بھی اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کو قیادت اور کارکن فراہم کیے ہیں جو ملکی اوربین الاقوامی سطح پر اپنے صلاحیتوں کا لوہامنوارہے ہیں،جنرل مشرف کے یوٹرن کے سامنے سید علی گیلانی سید منور حسن اور اسلامی جمعیت طلبہ ہی ویواربنے ہیں جس کی وجہ سے آج تحریک آزادی کشمیرنہ صرف زندہ ہے بلکہ ہندوستان کو پسپائی پر مجبور کررہی ہے،حکومت محکمہ تعلیم میں سیاسی تقرریوں کا خاتمے اور سٹاف کی کمی کوپورا کرے ،نظیرے اور تحریک سے اہم آنگ پرائیویٹ تعلیم اداروں کی حکومت حوصلہ افزائی کرے ،پاکستان میں حکومت ایسے اداوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جو اس کے بوجھ کو کم کررہے ہیں ہجیرہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزادی کے بیس کیمپ میں 32قسم کے نظام ہائے تعلیم نے نوجوان نسل کے مستقبل کو تاریک کردیاہے،ہمارے نظام تعلیم قوم کو تقسیم کرنے کا باعث ہے،یکسا ں نظام تعلیم ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام تعمیر پاکستان طلبہ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ناظم کشمیرراجہ نزاکت علی خان ،امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار عبدالحلیم خان،شباب ملی کی پونچھ کے چیرمین سردار قیوم افسر،مصطفیٰ ،فیاض اعجاز،شیکیل احمد اوردیگر قائدین نے خطاب کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کو اثاثہ ہے یہ طلبہ تنظیم نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کے لیے والدین اور ساتذہ کا بوجھ بھی اٹھائے ہوئے ہے،نوجوان نسل کو اسلامی نظریے پر تربیت کرنا ہویا اس کو زیور تعلیم سے آراستے کرنے کے لیے تعلیم دوست ماحول فراہم کرنا ہویہی جمعیت کررہی ہے ،اس تنظیم سے فارغ ہونے والے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانوں کی خدمت میں اپنا لوہا منوارہے ہیں ،اصل قیادت جمعیت کی درست گاہوں سے ہی تیار ہورہی ہے،اس حقیقت کا اعتراف دنیا کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ جنرل مشرف کے یوٹرن کے سامنے سید علی گیلانی سید منور حسن اور اسلامی جمعیت طلبہ ہی ویواربنے ہیں جس کی وجہ سے آج تحریک آزادی کشمیرنہ صرف زندہ ہے بلکہ ہندوستان کو پسپائی پر مجبور کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت محکمہ تعلیم میں سیاسی تقرریوں کا خاتمے اور سٹاف کی کمی کوپورا کرے ،نظریے اور تحریک سے اہم آنگ پرائیویٹ تعلیم اداروں کی حکومت حوصلہ افزائی کرے ،پاکستان میں حکومت ایسے اداوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جو اس کے بوجھ کو کم کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرمیں جمعیت کے جونوانوں کی قربانیوں کو کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا،یہ قربانیاں درخشاں تاریخ کا باب ہیں،انھوں نے کہاکہ ہمارے سروں پر دشمن کے مورچے ہماری قوم غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چلینج ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر