{AF}
نریندرمودی نے 31اکتوبر کو جموں وکشمیر اور لداخ کو اپنی یونین میں ضم کر کے پاکستان کی شہ رگ کو عملاً کا ٹ دیا ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد (پ ر ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی نے 31اکتوبر کو جموں وکشمیر اور لداخ کو اپنی یونین میں ضم کر کے پاکستان کی شہ رگ کو عملاً کا ٹ دیا ،حکومت پاکستان کی طرف سے عملی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے کشمیریوں میں شکوک و شہبات پیدا ہو رہے ہیں حکومت پاکستان کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر کی آزادی کا واضح روڈ میپ دے 22دسمبر تک حکومت پاکستان نے روڈ میپ نہ دیا تو لاکھوں کشمیری اور پاکستانی عوام کو اسلام آباد میں اگھٹا کر کے حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ وہ کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے ، کشمیری نامساعد حالات میں پاکستان کی تکمیل ،بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں ،سوا کروڑ کشمیریو ں کو کھلی جیل میں بند کررکھا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے نوجوان اپنے گھروں تک محصور ہیں ،سکول اور کالجز بند ،ریاست جموں وکشمیر کے طلبہ وطالبات پر تعلیم کے دروازے بند کر دئیے گے ہیں ہمیں آزاد فضاؤں میں مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں طلبہ وطالبات کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے ،مقبوضہ کشمیر کی بچیاں ہاتھوں میں پتھر اور کمر پر بستہ ہندوستان کی قابض افواج کا مقابلہ کررہی ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ قوم کو باصلاحیت باکردار قیادت فراہم کی جس نے زندگی کے ہر شعبہ میں خود کو منوایا،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف ہمارے نوجوان اور خواتین ہیں ،جمعیت نے تہذیبی یلغار کے آگے بند باندھ کر قوم کو باکردار قیادت فراہم کی جس پر ہمیں فخر ہے ،انہوں نے کہاکہ کالجز اور جامعات کی سطح پر طلبہ میں مقابلہ جات کا انعقاد کر کے انہیں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے منسلک کر نا اچھی کاوش ہے ان مثبت سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک موڑ پر ہے حکومت پاکستان سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی کردا ر ادا کرے تا کہ آزادی کی جدوجہد منزل سے ہمکنار ہو ۔