حکومت اور اپوزیشن مل کر ایکٹ 74میں ترامیم کے لیے عملی اقدامات کریں تا کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہو اور یہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے حقیقی کردار ادا کر سکے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت اور اپوزیشن مل کر ایکٹ 74میں ترامیم کے لیے عملی اقدامات کریں تا کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہو اور یہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے حقیقی کردار ادا کر سکے،عبدالرشید ترابی {/AF}

سدھن گلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ سردار فیاض خان مرحوم کے سارے خاندان کی تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل کے لیے شاندار اور تاریخی کردار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سردار فیاض مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سردار فیاض مرحوم نیک سیرت انسان تھے ان کی خدمات اہل باغ ہمیشہ یاد رکھیں گے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہاں کے بزرگوں نے یہ خطہ اﷲ کے دین کے قیام کے لیے آزاد کروایا تھا ابھی تک بزرگوں کا مشن تشنہ تکمیل ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیری پاکستانی پرچموں کی بہار لے کر آئے ہیں 8لاکھ بھارتی فوج کی سنگینوں کے نیچے پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں اور کتنی بد قسمتی ہے آزاد کشمیر میں ہجرت کر کے آنے والے مہاجرین چھوٹے چھوٹے مسائل کے لیے پریشان ہیں اور حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے یہ حکومت کے لیے بڑی شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے قربانیاں اس لیے دی تھیں کہ اﷲ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے مگر یہاں ظلم پر مبنی فرسودہ نظام ابھی تک مسلط ہے اور اس ظالمانہ نظام کے محافظ ہماری قیادت ہے اس قیادت اور نظام کو تبدیل کیے بغیر نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی بیس کیمپ اپنا حقیقی کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں یہ ہمارے شہداء کا مشن ہے اور جماعت اسلامی شہداء کے مشن کو لے کر چل رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطہ آج مسائلستان کا نقشہ پیش کررہا ہے نہ سڑکیں ہیں نہ سکول ہیں نہ ہسپتال ہیں نہ میرٹ ہے نہ عدل ہے نہ انصاف ہے یہ کیسی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ لوگ اچھے اور نیک سیرت کردار والوں کو منتخب کریں ان کی قدر کریں اور ان کے ساتھ چلیں اس موقع پر میں سردار فیاض مرحوم اور ان کے سارے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر