{AF}
جماعت اسلامی نے 11مارچ کو اسلام آباد میں کل جماعتی کشمیرکانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا{/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے مسئلہ کشمیر کی موجود صورت حال،پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر پابندی کے تناظر میں کل جماعتی مشاورتی کانفرنس منعقد کی جائے گی ،نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری کی صدارت میں انتظامی امور کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کا جائز ہ لیا گیا اس موقع پر نورالباری نے کہاکہ او آئی سی کی کانفرنس کے اعلامہ میں کشمیر کے ذکر کو گولرکرنا اور تنظیم کے بانی ممبر پاکستان پر جارحیت کے مرتکب ہندوستان کی وزیر خارجہ ششما سوراج کو معزز مہمان کے طور کانفرنس میں شریک کرنا انتہاء افسوسناک جواہل کشمیر کے لئے بے حد تکلیف دے امر ہے جو قرارداد تنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ نے پاس کی جس پر ہندوستان سیخ پا ہے کو اعلامیہ کا حصہ نہ بنانا ہندوستان کی ناراضگی کے خوف کا شاخسانہ لگتا ہے جو کہ افسوسناک ہے،نورالباری نے کہاکہ اس کیفیت میں یہ سوال اور خدشہ بھی ابھرتا ہے کہ کہیں مستقبل میں اسرائیل کو بھی تنظیم میں معزز مہمان کی حیثیت سے دعوت اور فلسطین کے حوالے سے اعلامیہ میں ذکر گول کرنے کا اہتمام بھی یہ تنظیم تو کہیں نہیں کر ڈالے گی۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں او آء سی کی تحسین کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کی منسوخی پاکستان اور کشمیری عوام کی اوآئی سی کے اس طرز عمل کی درست ترجمانی اور عکاسی ہے۔ او آئی سی کے اعلامیہ کا حصہ نہ بننے سے جدہ میں کشمیر کنٹیکٹ گروپ کی قرار داد کی اہمیت کو کم کرکے ہندوستان کو ایک مثبت پیغام دینے کوشش ہی قرار دیا جا سکتاہے۔