{AF}
68سالوں سے مسلط قیادت نے ہمارے مسائل میں اضافہ کیا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 68سالوں سے مسلط قیادت نے ہمارے مسائل میں اضافہ کیا ہے عوام اگر دوبارہ اسی قیادت کو منتخب کریں گے تو یہ ہمارے مسائل میں اور اضافے کا باعث ہو گی مسائل کے حل کے لیے تبدیلی کی ضرورت ہے دیانتدار اور با کردار قیادت کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نے با صلاحیت اور باکردار قیادت میدان میں اتار دی ہے عوام ان کو کامیاب کریں ،جماعت اسلامی نے مظفرآباد حلقہ نمبر 2سے چوہدری محمد آصف کو ٹکٹ دیا ہے آپ ان کو بھرپور محنت کر کے کامیاب کرائیں ،درجنوں افراد نے آصف یعقوب کی حمایت کا اعلان کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے چوہدری آصف یعقوب کے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران چالیان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار قانون سازاسمبلی آصف چوہدری ،نور الزمان کھوکھر اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اختیارات کے نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کی ہے متاثرین زلزلہ ،متاثرین سیلاب سمیت بے سہارا اور غریبوں کی خدمت کر رہے ہیں یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ مغرب کی ڈکٹیشن پرجس طرح پاکستان میں ممتاز قادری کو شہید اور حقوق نسواں بل سامنے لایا گیا ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ لوگ مکمل طور پر مغرب کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جا رہی ہیں ساڑیاں اور پھول پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ بھارت کی طرف سے ایجنٹ اور دھماکوں کے تحفے دئیے جا رہے ہیں ۔