4لاکھ جعلی ووٹوں کا اخراج قابل تحسین اور یہ ثابت ہوچکا کہ اب تک بننے والی تمام اسمبلیاں جعلی مینڈیٹ کے حامل تھیں، محمودا لحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassan4لاکھ جعلی ووٹوں کا اخراج قابل تحسین اور یہ ثابت ہوچکا کہ اب تک بننے والی تمام اسمبلیاں جعلی مینڈیٹ کے حامل تھیں، محمودا لحسن چودھری {/AF}

کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی محمودا لحسن چودھری نے کہاہے کہ 4لاکھ جعلی ووٹوں کا اخراج قابل تحسین اور یہ ثابت ہوچکا کہ اب تک بننے والی تمام اسمبلیاں جعلی مینڈیٹ کے حامل تھیں جو ہمارے مسائل میں اضافے کا باعث بنی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہر حلقے میں 15ہزار سے 20ہزار جعلی ووٹ درج تھے اور یہی ووٹ ان کو ملتے تھے جو خود کو جیتنے والا کہتے تھے،ٹھپہ اسمبلی نے قوم کے ساتھ وہ کیا جو صدیوں تک قوم بھگتی رہے گی،انھوں نے کہاکہ آمدہ انتخابات صاف اور شفاف نہ ہوئے اور ایک بار پھر کسی نے مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو جماعت اسلامی جہاد کا اعلان کرے گی،یہ کتنی بدقسمیتی ہے کہ عوام پر جعلی لوگوں کو مسلط کیاجارہاہے اور قومی خزانے کو لوٹا جاتارہاہے،عوام اگر میرٹ کی بالادستی ،کرپشن سے پاک معاشرہ اور عدل وانصاف پر مبنی نظام چاہتے ہیں تو وہ جماعت اسلامی لے کر آئی ہے ایک بار عوام اپنے اصلی مینڈیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی پراعتماد کریں تو ان کے مسائل دنوں میں حل ہوجائیں گے،مسلط شدہ لوگوں کے خلاف جماعت اسلامی کلمے والے جھنڈے کے ساتھ نکلی ہے عوام ساتھ دیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر