پاکستان میں 20لاکھ مہاجرین جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل اور کشمیرکی آزادی کا خواب بھی شرمندہ تعمیر ہوسکے،تنویر انور خان

{AF}Tanveer Khanپاکستان میں 20لاکھ مہاجرین جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل اور کشمیرکی آزادی کا خواب بھی شرمندہ تعمیر ہوسکے،تنویر انور خان{/AF}

گجرات ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل تنویر انور خان نے کہاہے کہ پاکستان میں 20لاکھ مہاجرین جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل حل اور کشمیرکی آزادی کا خواب بھی شرمندہ تعمیر ہوسکے،جماعت اسلامی مہاجرین کے حلقوں میں آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی،کارکن بھرپورتیار کریں جماعت اسلامی نے بھی بھی مہاجرین کے حقوق کی ترجمانی اور نگرانی کی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق پر ڈالا نہیں ڈالنے دیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ایل اے 34جموں 5کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ انھوں نے کہاکہ مہاجرین کشمیرکی دوہری ذمہ داری ہے ایک کشمیرکی آزادی کے لیے پاکستان میں مسئلہ کشمیرکا سفیر بن کر کردار اداکرنا او ر دوسرا یہاں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ،کشمیرکی تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ،تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے،اہل کشمیرکو پاکستانی قوم سے کوئی گلہ نہیں ہے پاکستانی قوم نے کشمیرکی کی پشتبانی کی ہے ا ور کررہی ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں تو مسئلہ کشمیرحل ہوسکتاہے ،کشمیرکے بغیر پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر