{AF}
پوری کشمیری قوم 27مارچ جمعہ کو یوم توبہ کے طورپرمنائے،خواتین گھروں میں اہتمام کریں، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر)کنونیئرکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پوری کشمیری قوم 27مارچ جمعہ کو یوم توبہ کے طورپرمنائے،خواتین گھروں میں اہتمام کریں،رجوع الی ﷲ اور توبہ استغار سے ﷲ کو راضی کریں تاکہ کرونا وائرس سے نجات مل سکے،نریندرمودی اور ارایس ایس کے غنڈے کروناوائرس سے بھی زیادہ انسانیت کے لیے خطرنا ک ہوچکے ہیں،یاسین ملک سمیت پوری کشمیری قیادت اور عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں،آزاد خطے کے عوام اور حکومت مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھی یادرکھیں،عوام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں،اسلام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ﷲ پر توکل کرنے کا حکم دیتاہے،موت اور حیات ﷲ کے اختیار میں ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے پیغام میں کیا،انھوں نے کہاکہ یہ رجوع الی ﷲ سے ہی انسانیت اس آزمائش سے نکل سکتی ہے،اسلامی ممالک کے حکمران،اسلامی تحریکوں کے سربراہان اور علماء کرام پوری انسانیت کو ﷲ کی طرف بلائیں،دنیا کرونا وائرس سے تو ڈر رہی ہے مگر جس کے کنڑول میں کرونا وائر س ہے اس سے نہ ڈر رہی اورنہ ہی اس سے مانگ رہی ہے،ﷲ سے دوری اور اس کے دیے ہوئے نظام کے مطابق اپنی زندگیوں کو بسرنہ کرنا اس کی ناراضگی کاباعث ہے،جب دنیا ظلم سے بھر جاتی ہے فحاشی عریانی عروج پر ہوتی ہے تو ﷲ عذاب مسلط کرتاہے ،اس کے نتیجے میں سلیم فطرت انسان ﷲ کی طرف لوٹ آتے ہیں اور ظلم کفر پر ڈٹے رہتے ہیں،آج ظلم سے ظلم انسان بھی ڈرا ہوا ہے اس لیے امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی ﷲ کی طرف رجوع کرے اور انسانیت کو بھی اس طرف بلائے،توبہ سے ہی عذاب ٹلتے ہیں،پوری قوم توبہ کرے اور ﷲ کے دیے ہوئے نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہدکرے،جہاں انصاف ہوتا ﷲ کاقانون چلتاہے وہاں امن وسکون ہوتاہے۔