عوام 29مارچ کو جماعت اسلامی کے نامزد امیداور انجینئر نعمان اکرم جرال کو کامیاب کرکے استحصالی نظام اور اس کے محافظوں کو شکست فاش دیں، راجہ الطاف

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk عوام 29مارچ کو جماعت اسلامی کے نامزد امیداور انجینئر نعمان اکرم جرال کو کامیاب کرکے استحصالی نظام اور اس کے محافظوں کو شکست فاش دیں، راجہ الطاف{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ضلع میرپور کے سابق امیر راجہ الطاف نے کہا ہے کہ میرپور کے غیور عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو اس قیادت اور اس نظام کو بدلنا پڑے گا اس کے ہوتے ہوئے عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے ان خیالات کااظہار انہوں نے انجینئر نعمان اکر م کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیسی اور بنارسی ٹھگوں سے عوام اپنی گردنیں آزاد کروائیں اور 29مارچ کو انجینئر نعمان اکر م جرال کے حق میں فیصلہ دیں انہوں نے کہا کہ یہ روایتی پارٹیاں اور قیادتیں ناکام ہو چکی ہیں قومی دولت کو بے دردی سے انہوں نے لوٹا ہے اور آئندہ بھی لوٹ گھسوٹ کے کلچر کو عام کریں گے ان سے خیر کو کوئی توقع باقی نہیں ہے یہ ہمارے اوپر عذاب کی صورت میں مسلط ہیں عوام کو ایک بار پھر موقع مل رہا ہے کہ وہ اس عذاب سے نجات حاصل کریں اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے ووٹ کی پرچی کا استعمال کریں ان ظالموں کو ووٹ نہ دیں ورنہ اس گناہ بے لذت میں عوام بھی شریک ہوں گے جماعت اسلامی اﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے عوام اسے ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر