{AF}
29مارچ کو میرپور کے عوام انجینئر نعمان اکرم جرال کو آزاد خطے میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیں ،نثار احمد شائق {/AF}
میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیاسی امور کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ 29مارچ کو میرپور کے عوام انجینئر نعمان اکرم جرال کو آزاد خطے میں تبدیلی کے لیے ووٹ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ اور حلقے سے آنے والے وفود سے مرکزی الیکشن آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاور پالیٹکس کرنے والی سیاسی جماعتیں کرپٹ اور فرسودہ نظام ختم کرنے کے بجائے اس کی محافظ بن چکی ہیں جماعت اسلامی نے سراج الحق اور عبدالرشید ترابی کے عوامی ایجنڈے کو لے کر نکلی ہے جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوتا اس وقت تک یہاں عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے نوجوان امیدوار کو ووٹ دیں جماعت اسلامی نے نوجوان کو ٹکٹ دیا ہے تا کہ نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ 29مارچ کو اہل میرپور کے شعور کا امتحان ہے کہ وہ تبدیلی کے لیے ووٹ دیتے ہیں یا فرسودا نظام کے لیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ان کے مسائل حل کر سکتی ہے۔