{AF}
ویژن 2030کے مطابق قیادت کی کردار سازی جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے ،راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ ویژن 2030کے مطابق قیادت کی کردار سازی جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے ،واڑ اور یونین کونسل کی سطح تک قیادت کی تیاری اور کردار سازی وقت اور حالات کا تقاضاہے ،ویژن 2030کے مطابق یہ دوسرا تربیتی پروگرام ہے ،تسلسل کے ساتھ تربیتی پروگرامات جاری رہیں گے ،بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی ہمارا ہدف ہے ،معاشرے میں پائے جانے والے عوام الناس کی کردار ساز ی سے ہی اچھا معاشرہ قائم ہو گا ،اسلام کا غلبہ کردار پیش کرنے سے ہوا ہے غیر مسلموں نے مسلمانوں کے کردار کو دیکھ کر اسلام قبول کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے زیر اہتمام 2روزہ امیدواران جنرل کونسل کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تربیت گاہ کے شرکاء سے پروفیسر مصباح الرحما یوسفی،تنویر انور خان،مولانا عبدالقادر ندیم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا کہ آزادکشمیر میں لوگوں کی کردار سازی کا کوئی ادارہ کام نہیں کررہا جماعت اسلامی نے اول روز سے لوگوں کی کردار سازی کو فوکس کیا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے اﷲ کا شکر ہے کہ جماعت اسلامی میں شامل لوگ باکردار ہیں امانتدار اور دیانتدار ہیں مخالف سے مخالف بھی جماعت اسلامی کے لوگوں کے کردار کی تحسین کرتا ہے یہ بہت بڑا کریڈٹ جو جماعت اسلامی کو حاصل ہے ،جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ آزادکشمیر میں نوجوانوں ،خواتین اور عوام الناس کی سیرت و کردار کی تعمیر کرتے ہوئے حقیقی تبدیلی لائی جائے ،دیر پا حقیقی تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ رائے عامہ منظم کی جائے ایسی قیادت تیار کی جائے جو رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھ بھی چلانے کی صلاحیت رکھتے ہوں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو انسانوں کی کردار ساز ی پر توجہ دے رہی ہے ،اس موقع پر پروفیسر مصباح الرحمان یوسفی نے کہاکہ دنیا میں اسلام کردار کی وجہ سے پھیلا ہے جماعت اسلامی کے کارکن اور قیادت کو اپنے کردار کے ذریعے معاشرے میں افراد کو اپنے ساتھ جوڑنا ہے ہماری قیادت اور کارکن اپنے قول و فعل اور کردار سے معاشرے کو تبدیل کرنے اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنویر انور خان نے کہاکہ اﷲ کے دین کے قیام کے ذریعے رضائے الہیٰ کا حصول ہمارا نصب العین ہے اسی کو سامنے رکھتے ہوئے ہم معاشرے میں منظم اور متحد ہو کر جدوجہد کررہے ہیں بیس کیمپ میں نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی ہمارا نصب العین ہے ۔