23مارچ کے خواب کی تکمیل کے لیے محنت اور جدوجہد پوری قوم پر لازم ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid23مارچ کے خواب کی تکمیل کے لیے محنت اور جدوجہد پوری قوم پر لازم ہے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 23مارچ کے خواب کی تکمیل کے لیے محنت اور جدوجہد پوری قوم پر لازم ہے ،23مارچ کا خواب تشنہ ہے کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کا قیام ابھی تک ادھورا ہے ،کشمیری تحریک تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پرپوری قوم تجدید عہد کرے کہ وہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کرکرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے 23مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر آزادہو کر پاکستان کی تکمیل کا باعث نہیں بنتا اور پاکستان میں مکمل اسلامی نظام کا قیام عمل میں نہیں آجاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری و ساری رہے گی ،نظریہ پاکستان سے وابستگی ہی پاکستان کو مستحکم اور مضبوط رکھ سکتی ہے اس نظریے سے بے وفائی کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوا آج پھر دشمن جارحیت کررہا ہے پوری قوم یکجان اور یک زبان ہو کر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان کی تکمیل کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر