{AF}
23مارچ اسلامی ممالک کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے جس میں اسلام کی بنیاد پر ایک وطن حاصل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ 23مارچ اسلامی ممالک کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے جس میں اسلام کی بنیاد پر ایک وطن حاصل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی،23مارچ کا یہ تاریخی دن دوقومی نظریے کی آبیاری اور تجدید عہد کا پیغام دیتاہے،پوری قوم ایک بار پھر یہ عہد کرے کہ وہ اس مملکت خداداد کو اسلام کی بنیاد پر استوار کرے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے پیغام میں کیا،انھوں نے کہاکہ دوقومی اسلامی نظریے کی گرفت ڈھلی پڑی تو یہ ملک جواﷲ نے انعام کے طورپر دیاتھا وہ دولخت ہوگیا،اﷲ سے جو عہد کرکے یہ ملک حاصل کیاتھا اس کی طرف رجوع کرنا ہے،اﷲ کے نظام کو نافذ کرنا ہے،کشمیری آج بھی اسی دوقومی اور اسلامی نظریے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،23مارچ کا یہ تاریخی دن ہم حال میں منارہے ہیں کہ ہم ایک ایٹمی پاکستان م ہیں اسلامی ممالک کی واحد ریاست ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے،پوری دنیا میں اس کا ایک مقام ہے،پاکستان کی سلامتی استحکام اور مضبوطی ہی کشمیرکی آزادی کی ضمانت ہے۔کشمیری تکمیل پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت اورعوام اس تاریخی دن پر یہ عہد کریں کہ ہم نے اس کو اور بلندیوں کی طرف لے جانا ہے،حقیقی جشن اس وقت ہوگا جب کشمیرپورا کا پورا آزاد ہوکر ملت پاکستان کا حصہ بنے گا ۔