68سالوں سے نسل در نسل برسر اقتدار رہنے والے آزاد خطے کی بد حالی کے سب سے بڑے ذمہ دارہیں ،اعجازافضل خان

{AF}ijaz-afzal68سالوں سے نسل در نسل برسر اقتدار رہنے والے آزاد خطے کی بد حالی کے سب سے بڑے ذمہ دارہیں ،اعجازافضل خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 3رولاکوٹ سردار اعجازافضل خان نے کہا ہے کہ68سالوں سے نسل در نسل برسر اقتدار رہنے والے آزاد خطے کی بد حالی کے سب سے بڑے ذمہ دارہیں ،عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہ آزمائیں ہمیں خدمت کا موقع دیں تا کہ نا انصافیوں کے ازالے کا اہتمام کرسکیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران یونین کونسل دوتھان میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے شاندار خدمت کے ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں عوامی مسائل کا واحد حل یہی ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل کو حاصل کرسکیں اورآزاد خطے کے عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر