جماعت اسلامی کے کارکن ویژن 2030لے کر قوم کے ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک جائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی کے کارکن ویژن 2030لے کر قوم کے ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک جائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن ویژن 2030لے کر قوم کے ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک جائیں ،جماعت اسلامی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے قوم ہمارا ساتھ دے ،اﷲ تعالیٰ کا حقیقی تعارف کروانا ہماری ذمہ داری ہے ،انسان اﷲ کا نائب ہے ،قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے اﷲ تعالیٰ نے مخلوق کی بھلائی کے لیے جو نظام نبی پاک ؐ کے ذریعے دیا ہے اس پر چلنے اور نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی چک کے زیر اہتمام ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سجاد انور،امیر شہر سردار قیوم افسرسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ آج امت جن مشکلات اور مصائب کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری ہے جس نظام کو اﷲ تعالیٰ نے اس زمین پر قائم کرنے کے لیے نبی ؐ کے ذریعے ہم تک پہنچایا آج وہ نظام مغلوب ہے اور مغرب کا فرسودہ نظام غالب ہے جس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے جماعت اسلامی اﷲ کے اس نظام کے غلبے اور نفاذ کے مشن کو لے کر نکلی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تعلیم ،صحت اور خدمت کے میدان میں کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں اور دے رہی ہے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کیں آزاد خطے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی پیش پیش ہے اپنے اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کررہی ہے جماعت اسلامی اس خطے کا اثاثہ ہے اﷲ کا شکر ہے کہ ہم سب اس تحریک سے وابستہ ہیں اور اس کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں یہ اﷲ کی ہم پر بہت بڑی نعمت ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو اس خطے کی ماڈل جماعت بنائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کامطالعہ کریں سیرت النبی ؐ اور سیرت صلحاء کا مطالعہ کریں ،ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل نے کہاکہ ہم نئے شامل ہونے والے احباب کو خوش آمدید کہتے ہیں ہمارا نصب العین اﷲ کی رضا ہے جماعت اسلامی عوام الناس کو اﷲ کی طرف بلاتی ہے جو اس قافلے میں شامل ہیں جو اب شامل ہوئے ہیں سب مل کر اﷲ کے اس پیغام کو مخلوق تک پہنچائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر