{AF}
عوام ووٹ کی پرچی سے قومی دولت لوٹنے والوں کو مسترد کریں جو 70سالوں سے ان کو لوٹ رہے ہیں،راجہ ذاکر خان {/AF}
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان راجہ ذاکر خان نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات میں مقابلہ غلامان مصطفی اور غلامان اوبامہ کے درمیان ہو گا ،قومی دولت کو شیر مادر کی طرح لوٹ کر اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں محلات تعمیر کرنے والوں کے خلاف یوم حساب قریب آچکا ہے عوام ووٹ کی پرچی سے ان کو مسترد کریں جو 70سالوں سے ان کو لوٹ رہے ہیں اور دھوکہ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انتخابات جیتنے کے سائیٹفیک بنیادوں پر حکمت عملی طے کر کے اپنے امیدوارن کو میدان میں اتار دیا ہے جماعت اسلامی نے قابلیت ،صلاحیت ،تعلیم اور میرٹ کی بنیاد پر اپنے امیدواراوں کو نامزد کیا ہے جماعت اسلامی کے سوا باقی سب پارٹیاں ڈالر ،ریال اور پونڈز کی بوریاں لے کر بھی ابھی تک ٹکٹ دینے میں ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ جو امیدوار کروڑوں روپے کے عوض ٹکٹ حاصل کرتا ہے وہ منتخب ہو کر اپنے اگلے ٹکٹ کے لیے کرپشن کر کے وسائل جمع کرتاہے عوام کے لیے اس کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں جس کی میدان میں شاندار خدمات ہیں آزاد خطے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ،زلزلہ ہو سیلاب ہو یا کوئی اور آفت باقی پارٹیاں ان آزمائش کے مرحلے پر بھی لوٹ مار کرتی ہیں جب کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کرتی ہے اس وقت پورے آزاد کشمیر میں 17ہزار سے زائدیتیم بچوں کی کفالت ان کی تعلیم و تربیت جماعت اسلامی کررہی ہے اسی طرح صحت خدمت اور تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں عوام علاقوں ،برادریوں اور ذاتی مفادات کے دائرے سے نکل کر اہل اور دیانتدار قیادت کو منتخب کریں تو ان کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں کسی کو بدمعاشی کرنہیں کرنے دے گی بدمعاشی کے سیاسی کلچر کو طاقت سے روکے گی۔