{AF}
عبدالرشید ترابی کی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال{/AF}
22کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،شاہد خاقان عباسی نریندرمودی کشمیرمیں مظالم کی انتہا کررہاہے کشمیری پاکستان کی حکومت ،پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے کردارمیں کمی محسوس کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی اسلام آباد( پ ر)پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے ملاقات کی،مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی امور پر بھی بات جیت کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیربڑے استعمار سے لڑرہے ہیں،کشمیرکا لاک ڈاؤن کرکے مودی مظالم میں ہٹلرکو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں،مظالم کے سارے عالمی ریکارڈ توڑد یے ہیں،گزشتہ سات ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن ہے،15لاکھ فوج نے قتل عام شروع کررکھاہے،ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہاہے،خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے،ہندوستان کے اندر مسلمانوں کاقتل عام کیا جارہاہے،ان سارے مظالم کو بے نقاب کرنے اورمودی کے عزائم کو ناکام بنانے جو کردا پاکستان کی حکومت ،پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو ہونا چاہیے تھا اس میں کشمیری کمی محسوس کررہے ہیں،یہ موقع تھا کہ ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے کو بے نقاب کرتے ،سلامتی کونسل میں قراردادپاس کرواکر ہندوستان کے خلاف فوجی مداخلت کی راہ ہموار کرتے ،اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے کشمیرکی آزادی کا لائحہ عمل طے کرتے ،اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان 5فروری کو مظفرآباد تشریف لائے تو ان کے سامنے یہ ساری تجاویز رکھیں اسمبلی کے فلور پربھی اور ملاقات میں بھی ،آزادی کے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے تاکہ کشمیری اپنا مقدمہ لڑسکیں۔5اگست کے بعد مودی نے اپنے سارے پتے کھیل لیے ہیں اب پاکستان کی باری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے،اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان نے تسلیم کیاکہ وہ کردار جو بنتا تھا وہ ادا نہیں ہوا مگر اب بھی وقت ہے کہ حقیقی کردار ادا کیاجائے انھوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹ اور اپنی پارٹی کی سطح پر بات کروں گا۔