عبدالرشید ترابی 2ستمبر سے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کریں گے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkعبدالرشید ترابی 2ستمبر سے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کریں گے{/AF}

 اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی 2ستمبر سے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کریں گے،ترجمان کے مطابق دورے کے دوران گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے،عبدالرشید ترابی 2ستمبر ضلع دیامر میں اجتماع عام سے خطاب کرنے کے ساتھ جماعت اسلامی کے کارکنان اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کریں گے،3ستمبر کو ضلع استور میں علماء کرام اور جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت دیگر پروگرامات میں شرکت کریں گے،4ستمبر کو گلگت شہر میں مظفرعلی کے تعزیتی ریفرنس،عمائدین مناور سے خصوصی نشست،اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان،تنظیم اہلسنت،عوامی ایکشن کمیٹی سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ جوٹیال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے5ستمبر کو جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے اراکین جنرل کونسل سے خصوصی خطاب کریں گے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کے ساتھ دیگر پروگرامات میں شرکت کریں گے،دورہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان عمرسرفراز بھی ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر