{AF}
عبدالرشید ترابی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس29اگست سے اسلام آباد میں طلب کر دیا{/AF}
عبدالرشید ترابی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس29اگست سے اسلام آباد میں طلب کر دیا
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس 29,30,اگست اور یکم ستمبربروز جمعہ،ہفتہ اتوار بوقت 10بجے دن کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے،ترجمان کے مطابق اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کی روداد کی توثیق،اداروں کا جائزہ اور اہداف کے ساتھ ساتھ سالانہ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی،تحریک آزادی کشمیر کی تازہ صورت حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ سال 2013-14کے اہداف کا جائزہ اور منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔