{AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،قائمقام امیر نورالباری سمیت دیگر قائدین اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام 27اکتوبر کو باغ پوسٹ گریجویٹ کالج سے حیدری چوک تک طلبہ کی بڑی ریلی سے خطاب کریں گے{/AF}
لیاقت بلوچ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر باغ میں طلبہ کی بڑی ریلی سے خطاب کریں گے باغ( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،قائمقام امیر نورالباری،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم صہیب الدین کاکا خیل ،راجہ آفتاب سمیت دیگر قائدین اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام 27اکتوبر کو باغ پوسٹ گریجویٹ کالج سے حیدری چوک تک طلبہ کی بڑی ریلی سے خطاب کریں گے،واضح رہے اسلامی جمعیت طلبہ آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان نے یہ ریلی یوم سیاہ کے موقع پر منعقد کرے گی،جس میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور کشمیر پر بھارتی فوج کشی کی مذمت کی جائے گی ،بھارت نے 27کو مقبوضہ کشمیر کے اندر فوج اتار کر ناجائز قبضہ کیا تھا اس قبضے کے خلاف پورے آزاد کشمیرمیں یوم سیاہ منایا جائے گا امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑھے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔