{AF}
پاکستان اور آزاد کشمیرکے حکمران اور عوام مل کر 2016کو آزادی کشمیرکا سال منائیں،سراج الحق{/AF}
کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی قبائل نے ہماری مدد کی اور ہمارے بزرگوں نے جہاد سے کشمیرآزاد کروایا،راجہ فاروق حیدر دیوار برلن نہیں رہی تو سیز فائر لائن بھی نہیں رہے گی،مودی کی انتہاپسند پالیسیوں کے باعث ہندوستان کے اندر سکھ ،عیسائی،چھوٹی ذات کے ہندوشدیدمشکلات کا شکا ر ہیں،حکومت پاکستان آزاد خطے کو وسائل فراہم کرے تاکہ یہ ماڈل خطہ ہو،بھارت نے جبرسے کشمیرپر قبضہ کیا ،بھارت کے ساتھ صرف کشمیرپر بات کی جائے ،مودی صرف کشمیر پر بات جیت کے لیے تیار ہوتو میں پیدل چل کر دہلی جاؤں گا،زندگی کی آخری سانس اور خون کا آخری قطرہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہے ہٹیاں بالا( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیرکے حکمران اور عوام مل کر 2016ء کو کشمیرکی آزادی کا سال منائیں،کشمیرکی آزادی کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت 8لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،میری زندگی کی آخری سانس اور خون کا آخری قطرہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہے حکومت پاکستان آزاد خطے کو وسائل فراہم کرے تاکہ ا س کو ایک ماڈل خطہ بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جما عت اسلامی ہٹیاں لاکے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر خطا ب،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،پیپلزپارٹی کے لیطف اکبر اور دیگر نے خطاب کیا اس مومع پر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ 27اکتوبر یوم سیاہ ہی نہیں یوم جبر بھی ہے یوم ظلم بھی ہے،اس دن ہندوستان نے سو ا کروڑ انسانوں کے بنیادی حق کو غصب کرنے کے لیے فوج کشی کی ،انھوں نے کہاکہ 1947میں بے سروسامانی کی حالت میں کشمیریوں نے جنگ لڑی آج کشمیری نوجوان پرعزم ہے اور طاقت ور بھی ہے اب آزادی کی منزل کو کوئی روک نہیں سکتا،مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث ہندوستان کے اندر عیسائی ،سکھ ،مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی متاثر رہے ہیں ایک ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ اگر مودی نے یہ کاروائی جاری رکھیں تو ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان بنے گا،بھارت کشمیرمیں جو مظالم ڈھاتا ہے ہماری ماؤں اور بہنوں کی فریاد سنتا ہوں تو مجھے اپنی ماں اور بہن یاد آتی ہے میں وہ دکھ محسوس کرتا ہوں جو اپنی ماں کے لیے اور اپنی بہن کے لیے کرتا ہوں،میں نے پوری کشمیری قیادت کو جمع کیا اور ان سے کہاکہ آپ اپنی ذاتی ارو پارٹی اختلاف کا یاکو ایک طرف رکھ کر کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہوں،میں حکومت پاکستان سے بھی کہتا ہوں اور میری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کو کہاکہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلوائیں اورایک طے کریں اس میں طے کریں کہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہم ایک ہیں متحد ہیں یکجا ہیں،مقبوضہ کشمیرکے اندر سید علی گیلانی کی قیادت میں حریت کا متحد ہونا خوش آئند ہے،کشمیرکے اس طرف بھی اتحاد اور اس طرف سے اتحاد ہوگا تو ہم بڑی طاقت ہوں گے،ہمیں کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ آلو پیاز کی تجارت نہ کرے صرف کشمیر پربات کرے یہ شہداء کے خون کا تقاضاہے،اتحاد ہی ہماری طاقت ہے،ہم امن چاہتے ہیں مگر ہندوستان طاقت کے ذریعے امن کو تباہ رکررہاہے،انھوں نے کہا زلزلہ کے موقع پر اور سیلاب کے موقع پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں آج پاکستان میں پھر زلزلہ آیا ہے پوری قوم ان کی مدد کے لیے آگے آئے،عزم آزادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں،آج کے مانوس دن ہندوستان نے کشمیرپر جبر قبضہ کیا تب سے آج تک یہ آزادی کی جدوجہد جاری ہے،آزادی کی اس جدوجہد میں قبائل نے ہماری مدد کی سراج الحق کے ضلع سے 2ہزار سے زائد شہداء ہیں اسی طر ح باقی قبائل نے مدد کی ،سراج الحق نے قاضی حسین احمد کے چھوڑے ہوئے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے پانچ فروری ہویا یوم سیاہ یا اور کوئی کشمیریوں پر مصیبت ہو سراج الحق ہمارے درمیاں ہوتے ہیں،انھوں نے کہاکہ آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا مشن ہے یہ مشن کامیابی تک جاری رہے گا۔