{AF}
جماعت اسلامی پوری دنیا میں 26جنوری ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے خلاف یوم سیاہ منائے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ،دھیرکوٹ(پ ر ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پوری دنیا میں 26جنوری ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے خلاف یوم سیاہ منائے گی ،ہندوستان کا سیکولر چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے ،ہندوستان کے اندر انتہا پسند مودی کی حکومت نے کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے جمہوریت کے نام پر ہندوستان دنیا کو اب گمراہ نہیں کرسکتا ،تنویر اعوان مرحوم ایک سچا مجاہد اور داعی تھے ،تنویر اعوان مرحوم جیسے لاکھوں نوجوان روزگار کے لیے دنیا میں سر گرداں رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے لیے بھی کام کرتے ہیں ،ان خیا لات کااظہار انہوں نے تنویر اعوان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور دریں اثنا وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرو چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی، راجہ خالد محمود امیر جماعت اسلامی دھیرکوٹ سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود صاحب نے نمازجنازہ پڑھائیتعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ تنویر اعوان مرحوم تحریک اسلامی کا اثاثہ تھے جنھوں نے اپنی جوانی کے ایام افغان اور کشمیر جہاد میں گزارے ہمارا المیہ ہے کہ اتنے باصلاحیت اور جرات مند نوجوانوں کی صلاحیتوں سے مستفید نہیں ہوتے اور انہیں روزگار کے لیے تنزانیہ جیسے دور دراز علاقے کے حوالے کر دیتے ہیں جہاں سے ان کی لاشیں آتی ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی 26جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منائے گی آزادکشمیر گلگت بلتستان پاکستان سمیت پور ی دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا اس موقع پر انہوں نے امراء اضلاع کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور انداز سے یوم سیاہ منائیں ۔