{AF}
گلگت بلتستان کے تمام منصوبے کمیشن اور کرپٹ مافیہ کی نذ ر ہوچکے اس ٹولہ سے گردنیں آزاد کرنے کے لیے 8جون کو ترازو پر مہر لگائیں،عبدالرشیدترابی{/AF}
گلگت حلقہ ایک جماعت اسلامی کا قلعہ ہے جیت کر عوام کی خدمت کریں گے،شیرعلی گلگت بلتستان میں بہنے والے دریا اور پانی کے صاف چشمے پیٹرول سے زیادہ قیمتی ہیں،مگر چلاس سے استور اور آج گلگت شہر تک عوام کی شکایت ہے کہ پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے،استور کے چھوٹی پرپانی کے صاف چشمے موجود ہیں جو مگر منصوبہ خور مافیہ نے عوام تک صاف پانی فراہم کرنے کی بجائے منصوبے ہڑپ کرلیے،دریاؤں پر چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنا کر بجلی پید ا کی جاسکتی ہے مگر آ ج تک جتنے بھی منصوبے لگے سب ناکام ہوگے اس لیے کے کمیشن فافیہ نے پیشے ہڑپ کرلیے اور منصوبے کیسے کامیاب ہوتے،جماعت اسلامی نے کرپشن کے جلاف جہاد کا آغاز کیا ہے آپ ہمارے ساتھ دیں 8جون کو تزارو پرمہر لگائیں گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے تمام منصوبے کمیشن اور کرپٹ مافیہ کی نذ ر ہوچکے اس ٹولہ سے گردنیں آزاد کرنے کے لیے 8جون کو ترازو پر مہر لگائیں،گلگت بلتستان میں بہنے والے دریا اور پانی کے صاف چشمے پیٹرول سے زیادہ قیمتی ہیں،مگر چلاس سے استور اور آج گلگت شہر تک عوام کی شکایت ہے کہ پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے،استور کے چھوٹی پرپانی کے صاف چشمے موجود ہیں جو مگر منصوبہ خور مافیہ نے عوام تک صاف پانی فراہم کرنے کی بجائے منصوبے ہڑپ کرلیے،دریاؤں پر چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنا کر بجلی پید ا کی جاسکتی ہے مگر آ ج تک جتنے بھی منصوبے لگے سب ناکام ہوگے اس لیے کے کمیشن فافیہ نے پیشے ہڑپ کرلیے اور منصوبے کیسے کامیاب ہوتے،جماعت اسلامی نے کرپشن کے جلاف جہاد کا آغاز کیا ہے آپ ہمارے ساتھ دیں 8جون کو تزارو پرمہر لگائیں،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت شہر کے حلقے نمبر ایک سے جماعت اسلامی کے امیدوارشیر علی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ظلم اور ناانصافی کی جلا ف جماعت اسلامی نے جہاد شروع کیا ہے ،آپ کا ہر قدم اس میں باعت ثواب ہے انھوں نے کہاکہ یہ خطے ہمارے اسلاف نے شریعت کے نظام کے لیے حاصل کیے تھے مگر 70سال گزرگئے وہ سرا ابھی تک ہاتھ نہیں آیا،ہمارے مسائل کی بڑی وجہ دین سے دوری اور اسلامی نظام سے دوری ہے،قرآن وسنت کے نظام کو چھوڑ کر ہم نے مغرب کے نظام کو اپنایا جس کی وجہ سے مسائل ہیں،انھوں نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے پاس باصلاحیت اور دیانت دار قیادت ہے عوام اس کو منتخب کریں ان کے مسائل حل ہوں گے،انھوں نے کہاکہ الخدمت فاؤندیشن ،مساجد مدارس فاؤئندیشن سب آپ کی خدمت کے لیے وقف ہیں،آپ کے مسائل جماعت اسلامی کے سوا کوئی حل نہیں کرسکتا،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار شیر علی نے کہاکہ یہ حلقہ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے یہ سیٹ جیت کر جماعت اسلامی کو تحفہ دیں گے،انھوں نے کہاکہ ہم خدمت کی بنیاد پر انتخابات میں آئے ہیں اور عوام عتماد کریں تواسمبلی میں جا کرا ن کی حقیقی ترجمانی کریں گے۔