{AF}
جماعت اسلامی 25جنوری سے 5فروری تک پوری دنیا میں عشرہ یکجہتی کشمیرمنائے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 25جنوری سے 5فروری تک پوری دنیا میں عشرہ یکجہتی کشمیرمنائے گی ،ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا اقوام متحدہ کے دفاتر میں یاداشتیں پیش کی جائیں گی انسانی حقوق کی تنظیموں کو متوجہ کیا جائے گا تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر سیمینارز،کانفرنسز اور بھارتی مظالم کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ،5فروری کو پوری قوم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی کرے گی ،جماعت اسلامی صبح آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے نریندرمودی دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ،ترجمان کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں نے اپنے حصے کا کردار ادا کر دیا ہے اب آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلائے وزیر اعظم پاکستان عمران خان دنیا کے اہم دارلحکومتوں کا دورہ کریں سفارتی مشنز کو متحرک کیا جائے عالمی سطح پر مودی کے خلاف جو فضا بنی ہے اس سے استفادہ کیا جائے تا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل ہو سکے ،انہو ں نے کہاکہ نریندرمودی اپنے ذہن سے یہ نکال دے کہ وہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو دبا دے گا کشمیری گزشتہ 2سو سال سے میدان جہاد میں ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے آزادی کے لیے کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل در آمد کروائے ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ہندوستان کے خلاف فوجی مداخلت کا اہتمام کیا جائے 15لاکھ بھارتی قابض افواج نے ایک کروڑ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھرپو ر انداز سے عشرہ یکجہتی کشمیر منانے کا اہتمام کریں۔