وزیرا عظم آزاد کشمیروفاقی حکومت سے معاہدہ کرتے وقت مظفر آباد کے لیے 25کیوسک پانی اور کشمیر کے لیے 4سو میگاوٹ بجلی کی بات کریں،شیخ عقیل الرحمان

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوزیرا عظم آزاد کشمیروفاقی حکومت سے معاہدہ کرتے وقت مظفر آباد کے لیے 25کیوسک پانی اور کشمیر کے لیے 4سو میگاوٹ بجلی کی بات کریں،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

 ایڈووکیٹ مظفر آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وآل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد کے چیئرمین شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیراور صدر آزاد کشمیروفاقی حکومت سے معاہدہ کرتے وقت مظفرآباد کے لیے 16کیوسک پانی کی بجائے 25کیوسک پانی کی بات کریں 16کیوسک پانی مظفر آباد کی ضرورت پوری نہیں کرتا اس سے دریا نالہ لہی بن جائیں گے اور وبائی امراض پھیل جائیں گی مظفر آباد کے لیے کم از کم 25کیوسک پانی کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات جیت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ بجلی کے حوالے سے بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ 4سو میگاوٹ کی بات کرے جو ہماری ضرورت ہے اور اس میں وزیر امور کشمیر نے بھی حمایت کی ہے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ 2سو میگاوٹ بجلی نیلم ،جہلم سے اور 2سو میگاوٹ منگلا ڈیم سے فراہم کی جائے تو ہمارے خطے میں لوڈ شڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور یہ حکومت پاکستان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،سب جماعتیں مل کر اس پر بات کریں تو معاملہ حل ہوجائے گااور ہمارے لیے عذاب ختم ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے اور ان سارے امور پر مشاورت کی جائے گی ایک سوال کے جوا ب میں انھوں نے اپنا مطالبہ دوہرایا اور کہاکہ حکومت پاکستان متاثرین زلزلہ کے 55اارب روپے واپس کرے تاکہ درجنوں سکول اور سڑکیں اور ہستپال جو تاحال تعمیر نہ سکے وہ تعمیر ہوں اور تعمیر وترقی کا پیہ چلے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر