27اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی میں سنگ میل ثابت ہو گا ،راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassam27اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی میں سنگ میل ثابت ہو گا ،راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی میں سنگ میل ثابت ہو گا ،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کے تمام سامراجی ریکارڈ کو مات دے دی ہے ،روزانہ کشمیریوں کو شہید ان کے املاک کو تباہ اور گھروں کو مسمار اور فصلوں کو تباہ کیا جارہا ہے ،عالمی برادری انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں کا نوٹس لے ،راولپنڈی ،اسلام آباد میں مقیم کشمیری 27اکتوبر کو بھرپور کشمیر مارچ میں شریک ہوں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورے کے دوران جی ٹن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان طاقت کی بنیادپر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،پنجائتی اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کشمیریوں نے بھارت کے خلاف ریفرنڈ م کیا جس کی پاداش میں مودی سرکار برہم ہو کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ان مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ہندوستان کو بے نقاب کرنے کے لیے بھرپور سفارتی مہم منظم کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر