{AF}
24اکتوبر کو انقلابی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس خطے کے بہادر اور غیور عوام نے کہاڑیوں اور ٹوپی دار بندوقوں سے یہ خطہ آزاد کروایا ، ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ 24اکتوبر کو انقلابی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس خطے کے بہادر اور غیور عوام نے کہاڑیوں اور ٹوپی دار بندوقوں سے یہ خطہ آزاد کروایا آزادی کے لیے اپنی کھالیں کھینچوائیں ان کے مشن کی تکمیل تک ہمارا جہاد اور جدوجہد جاری رہے گی اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 24اکتوبر کو بیس کیمپ کی جو حکومت قائم ہو ئی تھی اس میں دفاع اور خارجہ امور بھی حکومت کے پاس تھے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پیش بھی کیا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ 24اکتوبر کو قائم ہونے والے حکومت کو جو اختیار دیا گیا تھا وہ بحال ہو نا چاہیے تا کہ آزادی کا یہ بیس کیمپ حقیقی بیس کیمپ بن سکے اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے حصے کا کردار ادا کرسکے ۔