{AF}
27اکتوبر کو بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ آزادکشمیر گلگت بلتستان اور عالمی سطح پر بھرپور انداز سے منایا جائے گا ، ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے اعلان کیا ہے کہ 27اکتوبر کو بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ آزادکشمیر گلگت بلتستان اور عالمی سطح پر بھرپور انداز سے منایا جائے گا ،اس موقع پرسمینارز ،ریلیاں ،جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے ،ہندوستان نے جبراً کشمیر پر قبضہ کیا مجاہدین سے خوفزدہ ہو کر خود اقوام متحدہ میں جا کر یہ عہد کیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گا یہی حق مانگنے پر 6لاکھ کشمیریوں کو قابض بھارتی افواج شہید کر چکی ہے جو پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پول بھی کھل چکا ہے انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ جموں وکشمیر 27اکتوبر کو بھرپور انداز سے یوم سیاہ منا کر عالمی دنیا کو یہ پیغام دے کہ کشمیری ہر قیمت پر اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے ۔