شباب ملی نے 23مارچ کو پاسبان باغ یوتھ کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا

{AF}logo-shabab-e-milliشباب ملی نے 23مارچ کو پاسبان باغ یوتھ کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا{/AF}

 نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر حقوق دلانے میں شباب ملی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،نثار احمد شائق آزاد خطے میں ہر طرف میرٹ کا قتل عام اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،آزاد خطے کے نوجوان بے روزگار اور انصاف کے منتظر ہیں،شباب ملی انہیں ان کے حقوق دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع باغ کی سیاسی کمیٹی و یوتھ کمیٹی کے چیئرمین نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منظم کرنے اور ان کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر حل کروانے کے لیے23مارچ کو پاسبان باغ یوتھ کنونشن باغ کی تاریخ کا بڑا پروگرام ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی باغ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں امجد یعقوب کو مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور استقامت کے لیے دعا بھی کی ،نثار احمد شائق نے کہا کہ اس وقت میں ہر طرف میرٹ کا قتل عام اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،آزاد خطے کے نوجوان بے روزگار اور انصاف کے منتظر ہیں،شباب ملی انہیں ان کے حقوق دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے،اجلاس سے شباب ملی وسطی باغ کے صدر راجہ نعیم،جنرل سیکرٹری سردار نعمان،شہر کے صدر عباس شاہ اور عاطف خالد نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر