جماعت اسلامی 27اکتوبر کو بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں مظاہرے کیے جائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی 27اکتوبر کو بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں مظاہرے کیے جائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 26اکتوبر کو بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں مظاہرے کیے جائیں گے ،آزاد خطے کے بہادر اور غیور عوام نے جہاد سے آزادی حاصل کی ،بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہداء اور غازیوں کے ورثا برسرپیکار ہیں ،24اکتوبر یوم تاسیس کا پیغام ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی 26اکتوبر بروز جمعہ کو پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظاہرے کرے گی ملت اسلامیہ جموں کشمیر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرے ،انہوں نے کہاکہ علماء کرام باالخصوص اپنے جمعہ کے اجتماعات میں مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو اجاگر کریں ،وکلاء،دانشور اور سول سوسائٹی سب مل کر کشمیریوں بھائیوں کو یہ پیغام دیں کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہاکہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے عالمی برادری کی خاموشی ہندوستانی افواج کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک کو ترکی میں ایک صحافی کا قتل تو نظر آگیا لیکن مقبوضہ کشمیر میں روزانہ بے گناہوں کی گرتی ہوئی لاشیں کیوں نظر نہیں آتیں ،معروف صحافی شجاعت بخاری کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی پاداش میں بھارتی فوجیوں نے شہید کر دیا تھا اس پر بھی مغربی ممالک کی خاموشی ان کے دہرے معیار کا کھلا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک کا یہی دہرا معیار دنیا میں قیام امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے عالمی برادری کے کہنے پر 1947میں ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اگر عالمی برادری کی سر د مہری اسی طرح جاری رہی تو کشمیری مجبور ہو کر اپنے حق کے لیے وہ ہتھیار دوباراٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر