{AF}
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 24اپریل کومقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی منانے کا اعلان کرتا ہوں ،عبدالرشید ترابی {/AF}
کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں استحصالی نظام کے خلاف جہاد ہر مسلمان پر فرض ہے،علماء کرام 24اپریل بروز جمعہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے اپنے خطبات میں ہندوستان کے مظالم کو اجاگر کریں،جماعت اسلامی کے کارکن بھرپو ر انداز سے یکجہتی ریلیاں،کانفرسز اور سیمینارز کا اہتمام کریں ،انسانی حقوق کے اداروں اقوام متحدہ کے مشنز میں جا کر یاداشتیں پیش کریں ،نریندر مودی کے خطر ناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مل کر حکمت عملی بنانا ہو گی،حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ملک اور بین الاقوامی سطح پر یکجہتی مہم چلائے ،آزاد خطے کے عوام کے حقوق ،تعمیر نو کے مسائل کے حل ،میرٹ کی پامالی ،ظلم اور کرپشن کے خلاف میدان جہاد میں نکلے ہیں قوم ہمارا ساتھ دے باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے اعلان کیا ہے کہ 24اپریل بروز جمعہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم مہاجرین یکجہتی منائی جائے گی،کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں استحصالی اور کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں کے خلاف جہاد ہر مسلمان پر فرض ہے اس نظام اور قیادت کے ہوتے ہوئے نہ کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے اور نہ ہی آزاد خطے کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں ،تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل کا تقاضا ہے کہ آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی کا موثر سیاسی رول ہو ،اس کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن بھرپور انداز سے اپنے کام کو انجام دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع عثمان انورسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی کے مسلمان دشمن عزائم کے ساتھ اقتدار میں آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے سلسلے میں اضافہ کر دیا ہے سکول جاتے بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے خواتیں بوڑھوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے ،نوجوانوں کو گرفتا رکر کے ٹارچر سیلوں میں ٹارچر کر کے شہید کیا جا رہا ہے متاثرین سیلاب شدید مشکلات کا شکار ہیں نریندر مودی نے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے پنڈتوں کو لا کر بستیاں بسانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے بھارت کے آئین کی دفعہ 370کو بھی ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ان حالات میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور غیور مسلمان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لے کر نکلے ہیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی آزاد کشمیر اور پاکستان کے ہر فرد کا فرض ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی مہم چلائے اس مہم کے دوران ہندوستان کے مکروہ اور جارحانہ عزائم دنیا کے سامنے لائے اور اس کے مظالم کو اجاگرکرے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں استحصالی اور کرپٹ نظام کے خلاف میدان جہاد میں ہے ،اس نظام اور قیادت سے خیر کی کوئی امید باقی نہیں ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں یہ امید کی واحد کرن ہے ۔