{AF}
سراج الحق22اکتوبر2014ء کو باغ میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے باغ کا تحریک آزادی میں اہم کردار اور جماعت اسلامی کا بیس ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کا دورہ کررہے ہیں تاریخی استقبال کریں گے،نثار شائق،عثمان انور عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پروگرام کے انعقاد کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،امراء حلقہ جات،یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت جماعت اسلامی ضلع باغ کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا ،ترجمان کے مطابق اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ 22اکتوبر کو عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق شرکت کریں،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جس میں وہ سب سے پہلا پروگرام باغ میں کریں گے اس کے بعد دیگر اضلاع میں ان کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ تاریخی پروگرام منعقد کیا جائے،اور شاندار استقبال کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سراج الحق کا بحیثیت امیر جماعت اسلامی پاکستان پہلا پروگرام ہے،باغ کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے اور ضلع باغ جماعت اسلامی کا دعوتی بیس بھی ہے اس لیے تاریخی پروگرام منعقد ہونا چاہیے،اس موقع پر پروگرام کے انعقاد کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،وسائل،خصوصی افراد اور میڈیا کمیٹی کے انچارج اسسٹنٹ سیکرٹری جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار شائق،انتظامی امور کی کمیٹی کے انچارج تنویر انور خان جبکہ اس پروگرام کے انچارج امیر ضلع عثمان انور خان ہوں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام امراء حلقہ جات ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اپنی دعوت پہنچائیں گے،جبکہ شباب ملی اور اسلامی جمعیت طلبہ کو خصوصی طور پر نوجوانوں کو متحرک کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ امیر جماعت اسلامی ضلع باغ عثمان انور روزانہ کی بنیاد پر پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔