گلگت بلتستان کے عوام 8جون کو ترازو پر مہر لگاکراسلامی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiگلگت بلتستان کے عوام 8جون کو ترازو پر مہر لگاکراسلامی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

 استور کو پسماندہ رکھنے والوں کا احتساب کا وقت ہے گندم سبسڈی کی بحالی کی تحریک چلائی اور پھر گندم سبسڈی کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے ،مولانا عبدالسمیع مولانا عبدالسمیع کوکامیاب کروائیں مسائل کا حل ہماری ترجیحی ہے،آزاد امیدوار شمس الدین کامولانا عبدالسمیع کے حق میں دستبرداری کامیابی کی دلیل ہے،8جون کو ترازو پر مہر لگائیں اور تعمیر وترقی کے دور کا آغاز کریں،گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے لیے سب سے زیادکردار مولانا عبدالسمیع کا اورنگران وزیر مشتاق ایڈووکیٹ کا ہے جس کی وجہ سے ان کو نگران کابینہ میں لیا گیا،پاکستان اورچین دوستی بھارت کو کھٹکتی ہے،ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے استور( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کہاہے کہ عوام نے آج مولانا عبدالسمیع کے حق میں فیصلہ دے دیاہے کسی نے عوام کے فیصلے کے خلاف سازش کی تو حالات کی خرابی کے ذمہ دار وہ ہوں گے،آزاد امید وار شمس الدین نے مولانا کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرکے کامیابی کو اور یقینی بنادیاہے،جماعت اسلامی شمس الدین کی عزت اور وقار کا خیال رکھے گی ہمارے ساتھ جو بھی آیا ہم نے اس کو عزت بھی اور مسائل بھی حل کیے ،مولانا عبدالسمیع نہ صرف ممبر بننے گے بلکہ وہ اہم وزارت پر بھی ہوں گے ،استورکی پسماندگی کے ذمہ داروں کے خلاف 8 جون کو ترازوپر مہر لگائیں،مولانا عبدالسمیع ممتاز عالم دین ہیں اور گلگت بلتستان جماعت اسلامی کی امیر ہیں اور انھوں نے گندم سبسڈی کی بحالی کی پوری تحریک میں سب سے نمایاں کردار ادا کیا،آپ کی آواز کو تقویت دینے کے لیے میں خود اور وزیر امورکشمیرسے بات کی تاکہ آپ کو حق ملے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بدیانت اور بدکردار قیادت ہی ہمارے مسائل کی جڑ ہے اسی کی وجہ سے آج ہمارے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہورہاہے،انھوں نے کہاکہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے،انھوں نے کہاکہ دشمنوں نے ایک سازش کے تحت یہاں کے عوام کو فرقوں اور گرہوں میں بانٹ کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کیے ہیں جماعت اسلامی نے اس کو بھی ختم کرنا ہے اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہرسطح پر جنگ لڑنی ہے،انھوں نے کہاکہ کہ ضلع استور آج کھڈرات کا نقشہ پیش کررہاہے نہ سڑکیں ہیں نہ ہسپتال نہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی منصوبہ عمل ان کے پاس ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائے گی،اس موقع پر امیداور اسمبلی حلقہ استور 2مولانا عبدالسمیع نے کہاکہ قومی دولٹ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی واپس لوں گا،یہاں کے عوام کے مسائل حل کروں گا سڑکیں اور ہستپال تعمیر کروں گا،بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کرو ں گا انھوں نے کہاکہ چین کے ساتھ اقتصادی رہ داری کے لیے گلگت کو مرکز ب بنایا جائے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کے روزگار کابندوبست ہو،انھوں نے کہاکہ شمس الدین نے جو فیصلہ کیاہے یہی یہاں کے عوام کافیصلہ ہے میں اپنے بھائی شمس الدین کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے اہم فیصلہ کرکے پیغام دیا ہے کہ کامیابی کا راستہ یہی ہے، اس موقع پر شمس الدین نے کہاکہ مولانا عبدالسمیع سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہے مولانا عبدالسمیع کامیاب ہوچکے ہیں میں ان کو مبارک دیتا ہوں،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر