{AF}
22اپریل کو جمعیت یوم ارض پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منائے گی،راجہ آفتاب{/AF}
22اپریل کو جمعیت یوم ارض پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منائے گی،راجہ آفتاب مظفرا ٓباد ( پ ر)جموں وکشمیراسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر کے ناظم راجہ آفتاب نے اعلان کیاہے کہ جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ 22اپریل کو پورے آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان میں بھرپوراندار سے یوم ارض منائے گی،ان خیالات کا ظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرا ور گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے میں سیمینار ز کانفرنسز اور شجرکاری کا اہتمام کیاجائے گا،اس مہم کا آغاز جموں وکشمیریونیورسٹی مظفرآباد اورپوسٹ گریجویٹ کالج میں اہم تقریبات ہوں گی ،جامعہ کشمیراور پوسٹ گریجویٹ کالج سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیاجائے گا،میرپور نیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹکنالوجی ،جامعہ پونچھ ،آئی ٹی یونیورسٹی کوٹلی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں تقریبات کا انعقاد ہوگا،جس میں وائس چانسلرز چیئرمین طلبہ اور طالبات شرکت کریں گے۔